اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کی ہر ممکن صورت میں ناکامی اور ان کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔قوم کی حفاظت اور استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی مثالی ہے۔قوم کو پوری توانائی سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور22 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔خوارجیوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ امن دشمنوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔قوم کی حمایت سے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

7 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

7 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

7 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

7 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

7 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

7 hours ago