اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ تقرری، سول اعزازات کی منظوری اور سزائوں میں خصوصی کمی بھی شامل ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور کئے گئے قانون سازی کے اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل2026 ، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) (ترمیمی) بل 2026 ، زکوٰ? و عشر (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 ، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل2026 ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026 ، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل2026 ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔صدرِ مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صدرِ مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ صدرِ مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزائوں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

11 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

11 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

11 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

11 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

11 hours ago