پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی خبری ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے6 کے 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔بلوم برگ کے مطابق ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…