اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت وزیراعظم اور افواجِ پاکستان کی قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔ صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ آج کے دن ہمیں قومی یکجہتی،آئینی بالادستی اورقانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید بھی کرنی چاہیے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عید پر بھی ہمارے دل غزہ اورمشرقِ وسطیٰ کیلئے غمگین ہیں۔ان کی تکلیف اس بات کی یاد دہانی ہے کہ امتِ مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے بھی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دعا ہے عید پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے امن و خوشحالی لائے۔ عید ہمیں اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کا درس دیتی ہے۔پاک فوج کے جوان عید کے دن بھی وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago