اردو نیوز اپڈیٹس

عسکری قیادت کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف اور سربراہ فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے کہا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی دیرپا اقدار کی علامت ہے، پاک فوج کے لیے عید کی حقیقی روح ملک کی خدمت اور حفاظت میں چھپی ہے، چاہے وہ اہلِخانہ سے دور ہی کیوں نہ ہوں، تاکہ قوم کے لیے امن اور سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ عید پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی اور برکتوں کا پیغام بنے، مسلح افواج کیلئے عید کا حقیقی جذبہ وطن کے دفاع اور خدمت میں مضمر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے جوان اہلخانہ سے دور ملک کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مسلح افواج کے سربراہان نے پیغام میں پاکستان کے بہادر مرد و خواتین کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کیا۔مسلح افواج کے سربراہوں نے اپنے پیغام میں شہدا اورغازیوں کے اہل خانہ کی ثابت قدمی اور حمایت کو بھی سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago