اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت وزیراعظم وزیر داخلہ کا کراچی میں شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شہداء کے اہل خانہ کو اللہ صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئےشہید جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہدا کی لازوال قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا، فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

47 seconds ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

4 minutes ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

12 minutes ago

امریکا میں فائرنگ کے دو ہولناک واقعات حاملہ خاتون بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…

15 minutes ago

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر…

18 minutes ago

سعودی عرب پر حملے فوری بند کیے جائیں امریکہ کا دوٹوک مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی…

19 minutes ago