پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، 3 دہشتگر د ہلاک ، ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا ، کارروائی کے دوران3 جوان شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا جسے بہادر جوانوں نے ناکام بنا دیا گیا۔ حملہ بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کیا۔حملہ آوروں نے کیمپ کے مین گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے کیمپ کے مین گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی،رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ گرفتار حملہ آور افغان شہری تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 3بہادر سپوت شہید ہوئے۔جوابی کارروائی کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیںغیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف جوابی کارروائیاں کرے گا۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے بہادر جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی…