پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے. جس میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن اور جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات پر بات چیت کی۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور معاملات کے پُر امن حل کا خواہاں ہے اور سہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے روس کے اصولی موقف کو سراہا۔انہوں نے اس کٹھن وقت میں ایرانی عوام کے لیے فراہم کی جانے والی روسی انسانی امداد پر صدر پیوٹن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…