اردو نیوز اپڈیٹس

طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں صدر پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں، کچھ ممالک ناصرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔صدرِ پاکستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

4 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

4 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

4 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

4 hours ago