اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بیئرڈے سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بیئرڈے سے ملاقات،جس میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزارت خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بیئرڈے سے ملاقات سعودی عرب میں ابھرتی معیشتوں کی الوُلا کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہوئی، پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں اعلیٰ شخصیات کے درمیان توانائی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے 10 سالہ 20 ارب ڈالر ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا،ترقیاتی منصوبوں میں مؤثر عملدرآمد اور کارکردگی مانیٹرنگ پر زور دیا گیا، ملاقات میں قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

12 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

12 hours ago