اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات رواں ہفتے کے دوران ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے بعد 3,622.91 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ بدھ کو امریکی افراط زر کے بلند اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں اضافے کی توقعات مضبوط ہونے پر سونے کی قیمت ستمبر 2025 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ رواں ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 2.7 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے 2.6 فیصد بڑھ کر 3,621.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب چاندی 4.6 فیصد اضافے سے 43.40 ڈالر، پلاٹینم 2.6 فیصد بڑھ کر 1,323.78 ڈالر اور پیلیڈیم 3.3 فیصد اضافے سے 901.50 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود رہنے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق خدشات میں کمی اور سونے پر فروخت کا دباؤ کم ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،…

15 minutes ago

وزیر اعظم کا چھوٹے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور فراہمی کو تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے…

17 minutes ago

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ…

21 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فنانسنگ پیکیج کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانسنگ پیکیج صوبوں…

24 minutes ago

مکہ دفاعی معاہدہ منظور ترک صدر نے دستخط کر دئیے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے…

27 minutes ago

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر…

36 minutes ago