اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ عالمی تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں،، جسے توانائی کی عالمی منڈی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اب بات کرلیتے ہیں پاکستان تک پہنچنے والے اس ریلیف کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق،،،پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور حکومتی پٹرولیم پرائسنگ پالیسی کے تحت کی گئی ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی سابقہ قیمت 305 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی، جسے کم کر کے نئی قیمت نافذ کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے مٹی کے تیل استعمال کرنے والے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

8 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

8 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

8 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

8 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

8 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago