پاکستان نیوز پوائنٹ
ا یرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کا فی الحال قیام کا ارادہ نہیں، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد آج روانہ ہوجائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورہ پرجائیں گے۔ دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کےسربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان کےدورےمیں صرف دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے،عراقچی کےدورہ پاکستان کےدوران جوہری معاملےپرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،جوہری معاملہ ایران کی ریڈلائن میں سےایک ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا، بعدازاں وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…