اردو نیوز اپڈیٹس

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے نوشکی کے نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے، مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

6 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

6 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

6 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

7 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

7 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

7 hours ago