اردو نیوز اپڈیٹس

عرب اور اسلامی ممالک کا مشاورتی اجلاس خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے ایرانی حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے بعد جار ی اعلامیہ میں خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں شرکاء نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر سمیت ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی جگہوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ حملے کسی صورت جائز نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے اجلاس ایران کو فوری طور پر حملے روکنے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے سمیت ہمسایہ ممالک کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایران ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت روکنے سمیت خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نا کرے ایران ہمسایہ ممالک میں پراکسی وار کو مت پھیلائے اور مسلح ملیشیا کی حمایت چھوڑ دے۔اجلاس میں شرکاء نے خطے کی موجودہ صورتحال اور اسکے تناظر میں بڑھنے والی کشیدگی اور مسائل پر گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سنگین حالات کے فوری حل کے لیے کوششوں کو تیز بنایا جائے،عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار اجلاس میں خطے کے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ان کی سرزمین پر تمام حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

13 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

13 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

13 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

13 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

13 hours ago