پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ عارضی سیز فائر معاہدے کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کر کے کشیدگی سے گریز کریں، اور مذاکرات دوبارہ شروع کر کے مستقل جنگ بندی پر جائیں۔ترجمان نے کہا اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے، اس سلسلے میں چین سمیت دوست ممالک ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے عید الفطر کی آمد سے قبل ایک دوسرے کے خلاف جاری حملوں میں ’عارضی وقفے‘ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن میں وقفے کا فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے اور یہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک نافذ العمل ہوگا۔دوسری طرف افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’آپریشن رد الظلم‘ میں عارضی وقفے کا فیصلہ عید الفطر کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب، ترکی اور قطر کی طرف سے درخواستیں کی گئی تھیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…