اردو نیوز اپڈیٹس

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنوں کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔عطا تارڑ کے مطابق ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں، یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں آج صبح تقریباً پانچ بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں بانی تحریک انصاف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے ہسپتال سے روانہ کیا گیا تھا، شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔عمران خان کی بہنیں اور معالج اڈیالہ جیل پہنچے تھے، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئے، جبکہ نورین نیازی جیل کے باہر موجود رہیں۔عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، وہ معاملات دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، نواز شریف ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک گئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کیلئے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست بعض اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…

2 hours ago

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

2 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

2 hours ago

سیکیورٹی آپریشنز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چند روز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف چند روز کے دوران خیبر…

2 hours ago