اردو نیوز اپڈیٹس

عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو ممکنہ حد تک کم رکھا جائے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو ممکنہ حد تک کم رکھا جائےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ذخائر کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی کو خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور درآمدی انتظامات، سپلائی چین کی لاجسٹکس سے متعلق بریفنگ دی گئی، کمیٹی اراکین کو راستے میں موجود کارگو جہازوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، ممکنہ بیرونی منظرناموں کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم ذخائر تسلی بخش سطح پر ہیں، سپلائی چین مؤثر انداز میں کام کررہی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے مناسب انتظامات موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عالمی توانائی منڈیوں میں اس وقت نمایاں اتار چڑھاؤ ہے، بروقت منصوبہ بندی کی بدولت ملک میں سپلائی صورتحال مستحکم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

18 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

18 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

19 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

19 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

19 hours ago