اردو نیوز اپڈیٹس

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدا رت خطے میں صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر اور حکومتی بچت اقدامات کے نفاذ کا جائزہ اجلاس اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پالیسی اقدامات اور حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت و انکے اثرات پر گفتگو ہوئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی بچت اقدامات سے حاصل شدہ رقوم کو موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کیلئے استعمال کیا جائے گا. تمام کفایت شعاری کے اقدامات سے کی گئی بچت عوامی ریلیف کے لیے ہی استعمال ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی طرح State owned enterprises اور حکومتی سرپرستی میں خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے درجہ بہ درجہ 5 سے 30 فیصد تک کٹوتی ہوگی جسے عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کارپوریشنز اور دیگر ادارے جن کے بورڈز میں حکومتی نمائندے موجود ہیں، وہ حکومتی نمائندے بورڈ میں شرکت کی فیس نہیں لیں گے اور اس فیس کو بچت کی رقم میں شامل کیا جائےگا. وزیرِ اعظم کی دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات کو انتہائی سادگی سے منانے کی ہدایت. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر پر ہفتہ وار چار دنوں کا اطلاق نہیں ہوگا، بلکہ وہ اپنے پرانے طریقہ کار کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے. آئندہ دو ماہ تمام محکموں کی سرکاری گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی اور سرکاری گاڑیوں کے 60 فیصد گراؤنڈ کئے جانے کے فیصلے کے حوالے سے 3rd party audit کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ اجلاس کو حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی اور باقی تمام سرکاری خریداریوں پر پابندی پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ دو ماہ کیلئے کابینہ ارکان، وزراء مشیران اور معاون خصوصی کی تنخواہیں کو بھی بچت کے طور پر عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کے بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی اور ٹیلی کانفرنسنگ اور آن لائن میٹنگز کو ترجیح دینے کے فیصلے کے اطلاق پر بھی اجلاس کو آگاہی دی گئی. سرکاری افسران، وزراء، وزرا مملکت اور معاون خصوصی کے بیرونی دوروں پر مکمل پابندی پر عائد رہے گی. وزیر اعظم ان تمام سادگی اور کفایت شعاری کے احکامات و اقدامات پر عمل درآمد اور نگرانی متعلقہ سیکریٹریز خود کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے. وزیر اعظم کی ہدایت اجلاس میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر…

1 minute ago

ایران نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضےمیں لے لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے کارروائی کرتے ہوئے…

3 minutes ago

امریکا نے مثبت اشارہ دیدیا بحری ناکہ بندی ختم ہونے پر مذاکرات کیلئے پاکستان جا سکتے ہیں ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا…

4 minutes ago

ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو چین کی طرف سے تحفہ ہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک جہاز…

6 minutes ago

اقبال کی فکر منصفانہ اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے صدر، وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ…

24 hours ago

شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی آج 88 ویں برسی

پاکستان نیوز پوائنٹ ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن۔ گفتار ميں، کردار…

1 day ago