اردو نیوز اپڈیٹس

عوام کے لیے خوشخبری آسان اقساط پر بائیکس رکشہ اور لوڈر سکیم پر عملدرآمد شروع

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت کی جانب سے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کی سکیم پر باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز ہو گیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کے لیے سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت رواں مالی سال تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کا ہدف رکھتی ہے۔پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، اس فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔سبسڈی براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، اسکیم کے تحت بینک لیز اسکیم کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے اور صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی سبسڈی کی اہل ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کا مقصد سستی اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

10 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

10 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

10 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

10 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

10 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

10 hours ago