اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی فی تولہ قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی اور 5لاکھ 14ہزار سے بھی زائد ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 9 ہزار 100روپے کا اضافہ ہوا ہے .جس سے فی تولہ سونے کی قمت 5لاکھ 14 ہزار 662روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802روپے کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 41 ہزار 239روپے فی 10 گرام ہوگئی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 152روپے کا اضافہ ہوا. جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 483روپے فی 10گرام ہوگئی۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 372روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 10ہزار 275 روپے ہوگئی۔ 24قیراط کی 10گرام چاندی کی قیمت 319روپے کے اضافے سے 8 ہزار809روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 91 ڈالرز کا اضافہ ہوا .جس سے سونا 4 ہزار 923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سونے کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

10 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

11 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

11 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

11 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

11 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

11 hours ago