پاکستان نیوز پوائنٹ
دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں فلوریڈا میں ایک میٹنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو یہ بات کہی۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران سے ڈیل نہ ہوسکی تو بیلسٹک میزائل پروگرام پر حملوں کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے، وہ 47 سال سے بس باتیں ہی کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑ اطیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آرفورڈ مشرق وسطی روانہ کیا جارہا ہے۔ ایران سے ڈیل نہیں ہوئی تو ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحری بیڑا جلد مشرق وسطی روانہ کیا جائے گا، ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی مشرق وسطی میں موجود ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…