اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ میں بھوک سے 4 بچوں سمیت 15 افراد دم توڑ گئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 43 شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے آج شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے، جبکہ چار بچوں سمیت 15 افراد بھوک کی وجہ سے دم توڑ گئے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج صبح سے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے فلسطینی مسلمانوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔طبی ذرائع کے مطابق 43 شہدا میں سے 10 افراد امدادی مراکز کے قریب امداد کی تلاش میں تھے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں نشانہ بناکر شہید کردیا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آج 4 بچوں سمیت کم از کم 15 افراد بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہوکر جان سے چلے گئے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور بیرونی امداد کو غزہ میں پہنچانے کی اجازت نہیں ہے. صرف امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ ’ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن’ ( جی ایچ ایف ) کی جانب سے قائم کردہ امدادی مراکز ہی پر اشیائے خورونوش تقسیم کی جارہی ہیں، تاہم ان مراکز کو بھی اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو شہید کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔امداد کی تلاش میں ان مراکز کا رخ کرنے والے فلسطینی مرد و خواتین اور بچوں کو صہیونی فوج اپنی گولیوں کا نشانہ بناتی ہے۔سیو دی چلڈرن ’ کی انسانی ہمدردی کی ڈائریکٹر ریچل کمنگز کے مطابق، بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے۔مرکزی غزہ کے دیر البلح سے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت عرصے سے مناسب خوراک دستیاب نہیں ہے.بازار خالی ہیں اور پانی کی صفائی کی صورتحال 20 لاکھ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہے، جو سب قحط کے دہانے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیر البلح میں انہوں نے ’ بھوک سے تڑپتے لوگ دیکھے، بچے خالی پیالے لے کر خوراک اور پانی کی تلاش میں پھر رہے ہیں. یہاں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کلینکس اور غذائی مراکز میں بڑھتی ہوئی تعداد میں بچوں کو دیکھ رہے ہیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں.ہم حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھ رہے ہیں جو خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ’ اب پورا غزہ بھوکا ہے اور میری اپنی ٹیم میں بھی، میں دیکھ سکتی ہوں کہ میری ٹیم کے لوگ کمزور اور دبلے پتلے ہو گئے ہیں اور وہ بھی بازار سے خوراک حاصل نہیں کر سکتے۔’

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

38 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

40 minutes ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

41 minutes ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

44 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

47 minutes ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

49 minutes ago