اردو نیوز اپڈیٹس

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پارلیمانی کمیشن نے 6 ماہ تک ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر پڑنے والے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں15سال سےکم عمربچوں کےسوشل میڈیا کےاستعمال پر مکمل پابندی اور 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک ڈیجیٹل کرفیو نافذ کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا کے خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، ڈیجیٹل غفلت کا جرم اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کے وقت عمر کی تصدیق کا نظام لازمی قرار دیا جائے۔فرانس میں 7 خاندانوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کے خلاف 2024 میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد پارلیمانی کمیشن قائم کیاگیا تھا۔مقدمے میں والدین کا مؤقف تھا کہ ان کے بچوں کو ایسا مواد دکھایا گیا جس نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا۔اس حوالے سے ٹک ٹاک نے کمیٹی کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے گزشتہ سال فرانس میں اس کے سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے 98 فیصد مواد کو پکڑا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

12 hours ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

12 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

12 hours ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

12 hours ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

12 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

12 hours ago