پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت صدر آصف علی زرداری 12 ستمبر سے چین کا دورہ کریں گے، 10 روزہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر زرداری چی نگدو، شنگھائی اور شین جیانگ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت اپنے دورے کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے. جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئیں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر صدر آصف علی زرداری کے وفد کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…