پاکستان نیوز پوائنٹ
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں جس کے بعد غزہ میں رفح بارڈر کے راستے امدادی قافلوں کی آمد آج سے متوقع ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رات مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل حکام کے حوالے کردیا ہے۔اس سے قبل بھی حماس غزہ امن معاہدے کے تحت4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 زندہ یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالےکرچکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل مصری سرحد سے ملحقہ رفح بارڈر کو آج کھولے گا جہاں سے امدادی قافلوں کی غزہ آمد شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی اچھی صحت کے ساتھ واپس آچکے تاہم ہمارا کام مکمل نہیں ہوا۔علاوہ ازیں غزہ میں ملبے کے نیچے سے فلسطینی شہدا کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہےاور 24گھنٹوں میں مزید44 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…