اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے. دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گاعلاوہ ازیں پاکستانی حکومتی ذرائع نے ترک نیوز ایجنسی انادولو کو بتایا کہ ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران کے دورے کی توقع ہے، جس کا مقصد براہِ راست مذاکرات کی بحالی کی تازہ کوشش کرنا ہے۔واضح رہے پاکستان نے جنگ کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہا ہے۔امریکا اور ایران نے 17 جون کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم سکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہو گئے۔8 جولائی سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے۔ امریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر حملے کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

1 hour ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

1 hour ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

1 hour ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

1 hour ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

1 hour ago

کینیڈا کا امریکا کے خلاف 8 ستمبر سے نئی ٹیرف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا نے امریکا کے خلاف 8 ستمبر سے نئے اقدامات کا اعلان…

1 hour ago