اردو نیوز اپڈیٹس

قازقستان کے نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو، تیرہ رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم عصر سینیٹر اسحٰق ڈار سے سے ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ مراد نرتلیو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے.یہ اہم دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے مجوزہ پاکستان کے دورے کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا.جس میں قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی شامل ہیں، دورے کے موقع پر زرعی شعبے اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اپنے قیام کے دوران نائب وزیرِاعظم اور وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم عصر سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے علیحدہ ملاقات کریں گے جس کے بعد وفد کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ مراد نرتلیو پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کی توقع رکھتے ہیں۔ان مذاکرات کے دوران آئندہ صدارتی دورے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک–قازق دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر جامع تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس میں خاص توجہ تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی روابط اور لاجسٹکس، اور کثیرالجہتی اداروں میں تعاون پر مرکوز ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

19 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

19 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

19 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

19 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

19 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

19 hours ago