اردو نیوز اپڈیٹس

قانون نافذ کرنا مقدس امانت ہے مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنا مقدس امانت ہے. مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، سید عاصم منیر نے پولیس اکیڈمی کے افسران سے بھی ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلاق چودھری بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل نے پہنچنے پر اکیڈمی کے کمانڈنٹ کی جانب سے گرم جوشی سے استقبال کیا اور پولیس دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے پولیس مارٹرز مونو منٹ پر پھول چڑھائے اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی، ان پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جو امن قائم رکھنے، قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور عوام کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں، فیلڈ مارشل نے دہشتگردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے دوران پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو اسکول برائے ہائی امپیکٹ ایلیٹ لاء اینفورسمنٹ ڈیولپمنٹ (SHIELD) اور پولیس کی استعداد بڑھانے اور جدید بنانے کے پروگرامز سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ASPs) سے ملاقات کی اور پولیس کو شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر سینئر پولیس افسران سے خطاب میں بین الآرگنائزیشن تعاون، جدید پولیسنگ کے طریقہ کار اور عوام کے اعتماد کو بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، پیشہ ورانہ اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی اور قانون کی بالادستی کیلئے ناگزیر ہے، قانون نافذ کرنا پولیس کا مقدس فریضہ ہے اور مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور پرعزت پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔سینیئر پولیس قیادت نے جدید سلامتی چیلنجز کے مطابق پولیسنگ کے معیار کو مزید مضبوط کرنے، پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے اور ادارہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

10 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

10 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

10 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

10 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

10 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

11 hours ago