اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں ،پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ مل کر کریں گے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی بہت ڈیمانڈ ہے، جے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ کس ملک کے ساتھ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے محمود خان اچکزئی اور نواز شریف کے دوستانہ تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ان کی سیاست مسلمہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دو نمبری نہیں پانچ نمبری کر رہے ہیں، سیاست کا محور شخصیت نہیں ملک ہونا چاہئے، دعا گو ہوں محمود اچکزئی کی تقرری سے ایوان کا تقدس برقرار رہے، سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر جلد ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گفت و شنید نیک نیتی سے ہوجائے تو سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ ، بھی حل ہو جائے گا۔وزیر دفاع کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں کسی بھی دوسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ دونوں ممالک باہمی مشاورت سے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، جبکہ اسلامی دنیا کو مجموعی طور پر اپنے دفاع کے لیے ایک جامع دفاعی فریم ورک تشکیل دینا چاہیے۔ایران سے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے عزائم کسی کے خلاف نہیں اور پاکستان کی حمایت اسی موقف پر مبنی ہے کہ ایران کو محفوظ اور مستحکم رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ہمارے بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام پر قائم ہیں۔وزیر دفاع نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس سے متعدد ممالک کو خطرات لاحق ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید گروپ…

18 hours ago

پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تمام کمانڈرز جنگ…

18 hours ago

ٹیلی کام بل سے ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا شزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے…

18 hours ago

پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عالمی بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کا نظام تبدیل…

18 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی…

18 hours ago

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات یوکرین جنگ پر بڑا سفارتی رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی…

18 hours ago