اردو نیوز اپڈیٹس

قطر کی توانائی تنصیبات پر دوبارہ حملہ ہوا تو ایران کی گیس فیلڈ مکمل تباہ کر دیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کی جانب سے ایران کی بڑی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد خلیجی خطہ جنگی صورتِ حال کی لپیٹ میں آ گیا. امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ قطر پر حملے جاری رکھے تو امریکا، اسرائیل کی مدد کے بغیر بھی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو پوری طاقت سے تباہ کر سکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غصے میں ایران کی اہم گیس کی تنصیب کو نشانہ بنایا، جسے انہوں نے جنگ میں خطرناک اضافہ قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران جوابی کارروائی نہیں کرتا تو اسرائیل مزید ایسے حملے نہیں کرے گا۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کو اسرائیلی حملے کا پیشگی علم نہیں تھا اور قطر اس معاملے میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غصے میں آ کر ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کو حملے کی حقیقت معلوم نہیں تھی اور اس نے ”غیر منصفانہ طور پر“ قطر کی ایل این جی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملے جاری رکھے تو امریکا، اسرائیل کی مدد کے بغیر بھی، ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو پوری طاقت سے تباہ کر سکتا ہے۔بدھ کے روز ایران کی وسیع گیس فیلڈ جنوبی پارس پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اس حملے کے ردعمل میں ایران نے خلیج بھر میں تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور قطر اور سعودی عرب پر میزائل حملے بھی کیے۔یہ کشیدگی عالمی توانائی سپلائی میں غیر معمولی خلل کا سبب بن رہی ہے. جس سے نہ صرف عالمی منڈی متاثر ہو رہی ہے .بلکہ امریکی صدر کے لیے سیاسی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے، جو تقریباً چار ہفتے قبل اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملوں میں شامل ہوئے تھے۔قطر کی سرکاری توانائی کمپنی قطر انرجی نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں راس لفن انڈسٹریل سٹی میں شدید نقصان ہوا، جو دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی گیس کی پروسیسنگ کرتا ہے۔سعودی عرب کے مطابق دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے گئے جبکہ مشرقی علاقے میں گیس تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ناکام بنایا گیا۔ جمعرات کے روز ایران نے دوبارہ قطر کی گیس تنصیبات اور سعودی دارالحکومت کو نشانہ بنایا۔قطر انرجی کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والے میزائل حملوں میں ایل این جی تنصیبات پر شدید آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔اس سے قبل امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

12 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

12 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

12 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

12 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

12 hours ago