پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت ہی حقیقی آزادیِ صحافت کا بنیادی تقاضا ہے، قومی میڈیا بلوچستان کے سماجی مسائل اور مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی کٹھن اور مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے بلوچستان کی پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مثبت تنقید حکومتی اصلاح کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اسے ہمیشہ خوش آئند قرار دیتے ہیں، قومی میڈیا صرف جرائم کی خبروں تک محدود نہ رہے بلکہ بلوچستان کے سماجی مسائل اور مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کی جانب سے بیورو دفاتر کی بندش اور عملے کی برطرفی پیمرا معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، ڈیجیٹل دور میں خبروں کی تصدیق صحافیوں کی اہم اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حق و صداقت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافی ریاست کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تمام نجی ٹی وی چینلز بلوچستان میں اپنے بیورو دفاتر فعال بنائیں، حکومت مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زور دیا کہ آزادیِ صحافت اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ پاکستان کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…