اردو نیوز اپڈیٹس

آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحافی برادری کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر میں دنیا بھر میں براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو سلام اور آزادی صحافت کی جہدوجہد کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور پہچان ہے، آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی حقیقی صحافتی طاقت ہے، آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے براہِ راست منسلک ہیں، صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں، آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ سب کو پروپیگنڈہ، فیک نیوز اور افواہ نماخبروں کی نشر واشاعت کےسدِباب کا عہد کرنا ہوگا، صحافی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں باوقار، محفوظ اور سازگار ماحول کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے برق رفتار دور میں بھی مسابقت سچ کی قیمت پر نہیں ہچاہئے، عالمی یوم آزادی صحافت پر سچ ذمہ داری کے ساتھ پیش کرنے کا عہد ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago