اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی اب ملک کی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے، موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور اس حوالے سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔وزیراعظم کی ہدایت شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے حوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے،توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمد و رفت کو بتدریج ماحول دوست برقی ذرائع (EV) پر منتقل کیا جائے۔ مستقبل میں سرکاری استعمال کیلئے صرف بجلی سے چلنے والی بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں،ای وی کے لئے چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے لئے مزید تیزی سے اقدامات لئے جائیں.شمسی توانائی سے پیدا کردہ اضافی بجلی کی سٹوریج کے لیے بیٹریوں کا حصول آسان بنانے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ مقامی طور پر اعلی معیار کی اسٹوریج بیٹریاں تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے کے حوالے سے تشکیل دی گئی نیشنل کوارڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لے رہی ہے ۔ملک میں اس وقت پیٹرولیم کے وافر ذخائر موجود ہیں ،ملک میں غذائی سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم ہے۔ تیل اور گیس کمپنیوں کی مسلسل کوششوں سے گیس اور تیل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، گرڈ کی سطح پر بیٹری اسٹوریج کیلئے 2 تجرباتی منصوبوں کا PC-I تیار کیا جا رہا ہے ۔شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری اسٹوریج لگانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، سائن آف اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق مسعود ملک ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطاللہ تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

16 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

16 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

16 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

16 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

16 hours ago