اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریبا 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی، حکومتی حکمتِ عملی کے مطابق اراضی کی نشاندہی پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13,812 زرعی لاٹس کے ذریعے 88,780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان کے علاقے میں 16,685 لاٹس مختص کی گئی ہیں جن سے 101,111 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمین فراہم کی جا رہی ہے۔حکومت کے مطابق سکیم کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی کاشت کیلئے دی جائے گی، جبکہ آبادکاری کیلئے فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی ون ٹائم گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ میں اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی ہے۔یہ اراضی بیروزگار دیہاتی کاشتکاروں کو 10 سال کیلئے فراہم کی جائے گی اور اس کا استعمال صرف زرعی مقاصد کیلئے ہوگا، کسی بھی قسم کی پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، کاشتکار اپنی مرضی کی فصل اگانے کے مجاز ہوں گے، جبکہ ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی تعینات کئے جائیں گے تاکہ فنی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ زمینوں کا معائنہ کرے گی اور کاشت کے عمل کا جائزہ لے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم دیہی غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کی جانب ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہداء ہمارا قومی سرمایہ ہیں قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی 27ویں برسی پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف…

4 hours ago

کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی 27 ویں برسی وزیراعظم کا خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ : کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی 27ویں برسی پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی…

4 hours ago

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل…

4 hours ago

ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے…

4 hours ago

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے مصری صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اُس…

4 hours ago

وینزویلا زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 3ہزار کے قریب پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وینزویلا میں آنے والے ہولناک زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 3…

4 hours ago