اردو نیوز اپڈیٹس

لیڈی ولنگڈن اسپتال میں طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کا افسوسناک واقعہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی دارالحکومت کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ولنگڈن اسپتال میں پیش آئے واقعے پر محکمہ صحت پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے چار لیڈی ڈاکٹرز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں لیڈی ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر ایک دوسرے سے مقابلہ شروع کر دیا کہ کون پہلے آپریشن مکمل کرتا ہے۔ اس دوڑ میں نہ صرف خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں بلکہ اس پورے عمل کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جو مریض کے وقار اور طبی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چار ڈاکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ معطل ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر طیبہ فاطمہ، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل شامل ہیں۔ان تمام ڈاکٹرز کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام اور ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے بھی تین روز کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ طبی اخلاقیات کی سنگین توہین ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامی ناکامی قرار دیا ہے۔ محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اسپتال کے ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

15 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

15 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

15 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

15 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

15 hours ago