اردو نیوز اپڈیٹس

مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے خلاف کسی بین الاقوامی ادارے کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں یا فوجی اہلکاروں کے خلاف اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کی کوشش کی تو واشنگٹن طاقت کے ذریعے جواب دے سکتا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں قدامت پسند قانونی تنظیم فیڈرلسٹ سوسائٹی کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی قوانین پر سخت تنقید کی۔روبیو نے اپنی تقریر میں قدیم رومی جنرل پومپی کا ایک مشہور قول نقل کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کو خبردار کیا کہ وہ امریکی شہریوں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت امریکی شہریوں کے خلاف اپنے عدالتی احکامات نافذ کرنے کی کوشش کرے گی تو امریکا کا جواب یہ ہوگا کہ ’’تلوار اٹھانے والوں کو قوانین کا حوالہ دینا بند کرو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری کی لاہور میں وزیرِاعظم سے ملاقات ملکی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں وزیرِ اعظم شہباز شریف…

57 minutes ago

پاکستان کا خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور علاقائی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے خلیجی خطے میں فوجی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی حملوں…

1 hour ago

صوبوں کا قیام خواہش نہیں ضرورت ہے ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے چھوٹے…

1 hour ago

پاکستان کا بھارت میں ایس سی او مکالمے میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی…

1 hour ago

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے…

1 hour ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 16 خوارج ہلاک 2 جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 16 خوارج…

1 hour ago