پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلئے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کا دارالحکومت بنگلورو شہر ہمیشہ ٹریفک جام کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا رہتا ہے اس مرتبہ ٹریفک جام نہیں تھا بلکہ شہری نے چالان سے بچنے کیلئے جگاڑ لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوا کو ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہنے دیکھا گیا۔ شہری نے ہیلمٹ کی جگہ فرائی پین کو اپنے سر پر ایسے متوازن کر رکھا ہے جیسے یہ ہیلمٹ ہی ہے، یہ منظر دیکھ ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے ایک فرائی پین آپ کو محفوظ نہیں کر سکتا۔ وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویوز آچکے ہیں اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے حفاظت ناشتہ بعد میں کر لیں گے‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فرائی پین کو باندھ تو لیتے۔‘
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…