اردو نیوز اپڈیٹس

مریم نواز کا غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے زیرصدارت اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے. گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنےکا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں گندم کے اسٹاک ڈکلیئر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی گئی۔تین دن کے بعد گندم غیرقانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا، جبکہ گندم کا اسٹاک ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مفادات کےتحفظ کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا. گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈکلیئرکردیں ورنہ کارروائی ہوگی.انہوں نے کہا کہ بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں گندم کے اسٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔مریم نواز نے پیرا کو صوبہ بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور ہر دکان پرسرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔وزیراعلیٰ نے خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور گندم کو بروقت محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کرنے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کوعہدے سے ہٹا دیاگیا جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول سمیت تمام عملے کو معطل کردیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

9 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

9 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

9 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

9 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

9 hours ago