اردو نیوز اپڈیٹس

مزدوروں کو سلام ان کی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مزدوروں کی عظمت کو سلام ہے،انکی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے دنیا بھر کے محنت کشوں کی خدمات کو سراہا، انہوں نے خاندان کا معاشی سہارا بننے والی محنت کش خواتین کی جدوجہد کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات، بچوں کیلئے معیاری تعلیمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے اورخوشحالی کے لیے پرعزم ہے، محنت کش اللہ کے دوست ہیں اور ہم اللہ کے دوست کی قدر و احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 14 لاکھ سے زائد محنت کشوں اور ورکروں کے لئے راشن کارڈ، 3ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی علاوہ ازیں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں لاکھوں محنت کشوں کو روزانہ علاج معالجہ کی مفت سہولت دے رہی ہے، جبکہ مزدوروں کو بنے بنائے فلیٹ دے کر گھر کا مالک بنارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا مزدوروں کو 750 فلیٹ دے دیئے، محنت کش بھائیوں کومزید1872 فلیٹ دیں گے، قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 700 ورکرز کے لئے بیچلر ہاسٹل دے رہے ہیں، محنت کشوں کیلئے مریم نوازویجیلنس سنٹر اورٹیلی کلینکس بھی قائم کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف سوشل سکورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنٹر کاجلد آغاز ہوگا، محنت کش بھائیوں کیلئے میرج گرانٹ 4سے6لاکھ اورڈیتھ گرانٹ 8سے10لاکھ روپے کردی گئی ہیں جبکہ لاہور میں پہلی مرتبہ محنت کشوں کیلئے گوشہ مزدور قائم، کھلے آسمان تلے رزق کی تلاش کیلئے آئے مزدور آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

23 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

23 hours ago