اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں، ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، یہ دن ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف ہے جو خاموشی سے معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور صرف ایک فرد نہیں بلکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا اصل ستون ہے، جس کے بغیر خوشحالی کا خواب ادھورا رہتا ہے، دین اسلام میں محنت کو ایک عبادت اور محنت کش کو قابلِ احترام قرار دیا گیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا آئین پاکستان بھی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، مناسب اجرت اور بہتر کام کے ماحول کی ضمانت فراہم کرتا ہے، محنت کشوں کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے، مزدوروں کی محنت ہی قوموں کی اصل طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند اور ان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

عالمی موسمیاتی کانفرنس میں وزیراعظم کا دوٹوک پیغام متاثرہ ممالک کو ریلیف فراہم کیا جائے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی…

2 hours ago

نئے صوبوں کا بہتر حل یہ ہے کہ عوام کی رائے لی جائے نئے صوبے بننے چاہئیں عوامی ریفرنڈم کرالیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

3 hours ago

پالیسیاں بہتر کرکے پاکستان کے منرل سیکٹر کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…

3 hours ago

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…

3 hours ago

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیوں پر چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…

3 hours ago