اردو نیوز اپڈیٹس

معروف پشتو ٹک ٹاکر کو خاوند نے قتل کرکے خودکشی کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں معروف پشتو ٹک ٹاکر کو خاوند نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد شوہر نے بھی خودکشی کر لی، واقعہ اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی جو کہ اٹک کی رہائشی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا۔ جائے وقوع پر ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتہ محمد صادق ہے کو سر پہ فائر لگا ہوا تھا۔ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا، صادق کو اٹک پولیس نے نوکری سے فارغ کر دیا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے۔ پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس سے قبل اُس نے شفیق احمد کے ساتھ شادی کی تھی لیکن بعد میں خلع لے لی، ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago