اردو نیوز اپڈیٹس

معرکہ حق صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی بھی فتح تھی بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی اور یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی جیت تھی۔معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔انہوں نےکہا کہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور نا ہی برداشت کرےگا، افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ کامیابی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی، یہ اُن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپورمقابلہ کیا، سفارتکاروں نے مؤقف کو مؤثر اور واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کے بعد ذمہ داری ہے کہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن سے نہیں ڈرتے، ہم امن چاہتے ہیں مگرامن باہمی عزت واحترام سے ہونا چاہیے، ایک سال پہلے دنیا ہم پر شک کرتی تھی، ہم سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان آزمائشوں سے نکھرا اور قربانیوں سے مضبوط ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago