اردو نیوز اپڈیٹس

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندارتقریب کا انعقاد

پاکستان نیوز پوائنٹ
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندارتقریب منعقد ہوئی۔ معرکہ حق اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شریک افراد سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ شریک افراد نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو تمام دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی،ہمیں افواج پاکستان اور اس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی،ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گا رہی ہے اور آج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔ شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اورپنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کا تروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اورعوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago