اردو نیوز اپڈیٹس

مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ میں فوجی افسران کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر گنی بساؤ میں اقتدار سنبھال لیا ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے ملک میں سامنے آیا ہے جو ماضی میں بار بار فوجی بغاوتوں کا شکار رہا ہے اور ایسے وقت میں جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا تھا۔ سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنائے گئے بیان میں فوجی افسران نے کہا کہ انہوں نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو معزول، انتخابی عمل کو معطل کردیا، اس کے ساتھ ہی سرحدیں بند کر دیں اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ فوجی افسران نے ٹی وی پر کہا کہ فوجی احکامات پر عمل درآمد کے لیے اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دے دی گئی، جو تا حکمِ ثانی ملک کا انتظام سنبھالے گی۔ فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل عینی شاہدین کے مطابق الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر، صدارتی محل اور وزارتِ داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، یہ فائرنگ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی، تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ الیکشن کمیشن نے اتوار 23 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان آج کرنا تھا، جن میں اومارو سسکو ایمبالو کا مقابلہ اُن کے سخت حریف فرننڈو ڈیاس سے تھا، دونوں فریقوں نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا تھا۔ مغربی افریقی ملک میں اومارو سسکو ایمبالو دوسری مدت کے لیے مسلسل منتخب ہونے والے پہلے صدر بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ اومارو سسکو ایمبالو کے ترجمان انتونیو یایا سیدے نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے انتخابی نتائج کے اعلان کو روکنے کے لیے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا، حملہ آور فرننڈو ڈیاس کے لوگ تھے، تاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، فرننڈو ڈیاس کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ گنی بساؤ 1974 میں پرتگال سے آزادی کے بعد سے 2020 تک کم از کم 9 بغاوتوں اور بغاوت کی کوششوں کا شکار رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

18 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

21 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

23 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

25 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

28 minutes ago