پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی حکام نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص افغان شہری ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔ رحمان اللّٰہ2021 میں امریکا آیا تھا۔ ریاست واشنگٹن میں بھی رہ چکا ہے۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ فلوریڈا میں تھے۔ فائرنگ کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سےنیشنل گارڈز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…