اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس استعمال کرتے ہیں تو اس کی رفتار میں سست روی کا سامنا ہوسکتا ہے۔جی ہاں ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی۔بیان کے مطابق 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام جاری رہے گا۔اس مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے کام کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ کیبل کی مرمت ضروری ہے جس سے انٹرنیٹ معیار اور سروسز میں طویل المعیاد بنیادوں پر استحکام آئے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

7 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

7 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

7 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

7 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

7 hours ago