اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا جواب آج متوقع بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع ہوگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کیلئے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی فوج ختم ہوگئی، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، آگے دیکھتے ہیں ایران سے متعلق کیا ہوتا ہے، معاملات آگے نہ بڑھے تو دوبارہ پراجیکٹ فریڈم کی طرف جاسکتے ہیں، یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، ساتھ کچھ دوسری چیزیں بھی شامل ہوں گی۔بعدازاں فرانسیسی چینل ایل سی آئی کی صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران واقعی ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ہمیں بہت جلد ایران کی طرف سے خط موصول ہونے کی توقع ہے۔علاوہ ازیں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا اس سے پہلے کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہو سکتی ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی لقمہ اجل بن رہے ہیں، میں اس قتل و غارت کو ہر صورت روکنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ بندی میں بڑی توسیع دیکھنا چاہتا ہوں، تین روزہ جنگ بندی شروعات ہے، اس جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔علاوہ ازیں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے، اس عمل کا مقصد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

3 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

3 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

3 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

3 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

3 hours ago