اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.جس کے بعد فی تولہ سونا 4,400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 9 سو 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ اضافہ مجموعی طور پر مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی رجحانات کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھا گیا. جس کے بعد 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,772 روپے اضافے سے 411,147 روپے سے بڑھ کر 414,919 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 376,898 روپے سے بڑھ کر 380,356 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہو کر 7,821 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے اضافے کے بعد 6,705 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا. جہاں ریٹ 4,572 ڈالر سے بڑھ کر 4,616 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

2 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

5 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

8 minutes ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

12 minutes ago

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

16 minutes ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

18 minutes ago