اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ بندی کا خاتمہ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے اور دوبارہ حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ شاید حملے کی ضرورت پڑ جائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جنگ بندی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت پڑے گی.لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 90فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردیں، ایران پر جو پابندیاں لگائی گئیں، وہ کامیاب ہیں، جبکہ ایرانی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں اور ایران معاہدہ کرنے کیلئے بے چین ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔ایران کو فٹبال ورلڈ کپ کی اجازت دینی چاہئے۔ میں نے 8 جنگیں گکوائی، پاک بھارت جنگ بھی اس میں شامل ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

1 minute ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

33 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

36 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

39 minutes ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

44 minutes ago

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

47 minutes ago